جنوبی ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر اور مسلم ڈیموکریٹک کاکس ٹیکساس کے سابق صدر امیر مکھانی کی خوش دامن اور معروف انشورنس بزنس کی سی ای او نازلین مکھانی کی والدہ نور بانو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔
نور بانو کی عمر 85 سال تھی، ان کی نمازِ جنازہ ٹرائی سٹی جماعت خانہ ٹیکساس میں ادا کی گئی جس میں اسماعیلی برادری کے رہنما پاکستان سوسائیٹی کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی کے رکن برکت بسریا سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مرحومہ کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ عرصہ دراز سے امریکا میں مقیم تھیں، ان کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس میں ایک بیٹی کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا تھا۔
Comments are closed.