لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچا۔
پنجاب کے دارالخلافہ میں 2 ہفتوں کے دوران 15 کلو کے تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ چکی ہے۔
گندم کی قلت بھی برقرار ہے، سستے آٹے کے حصول کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں عوام رُل گئے۔
حیدر آباد میں غیر معیاری سستا آٹا بھی غریبوں کو بھلا معلوم ہونے لگا۔
میر پور خاص میں لوگوں کو قطار میں لگنے کے باوجود آٹا نہ ملنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔
سرگودھا میں سستا آٹا ہوٹلوں کو دیے جانے کی شکایات بڑھ گئیں۔
Comments are closed.