جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

کراچی: کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج چھوڑنے سے انکار

کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

محکمۂ بلدیات سندھ کی جانب سے دونوں ایڈمنسٹریٹرز کو الیکشن کمیشن کے الیکشن سے قبل ٹرانسفر نہ ہونے کے قانون کے تحت ہٹایا گیا۔

دونوں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن محکمۂ بلدیات سندھ نے جاری کیے۔

کورنگی میں محمد شریف اور شرقی میں سید شکیل احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.