جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےلیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.