جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

ملک بھر میں اب تک ’ایکس بی بی‘ کے 24 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت پنجاب

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف سیون (BF-7) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے کُل 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں تاحال بی ایف سیون ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے انتہائی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایکس بی بی ویرینٹ کے کُل 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے اب تک 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے جن میں ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز دسمبر کے آخری ہفتے میں رپورٹ ہوئے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے کورونا ویرینٹ کی علامات پرانے ویرینٹ سے مختلف نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.