قومی احتساب بیورو (نیب) نے مٹیاری موٹر وے کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین نیب کی جانب سے اس ضمن میں اینٹی کرپشن سندھ کے کیس کو نیب عدالت منتقل کرنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔
نیب حکام کی جانب سے حیدر آباد کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں خط جمع کرایا گیا ہے۔
خط میں صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کو نیب آرڈیننس کے تحت کیس منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Comments are closed.