بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 نئے منفی ریکارڈ بنالیے۔
ارشدیپ سنگھ کے لیے سری لنکا کے خلاف پُونے میں کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھیانک خواب ثابت ہوا جہاں انہوں نے 2 اوورز میں 37 رنز دیے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ نے 2 اوورز میں 5 نو بالز کرا کر منفی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے پہلے اوور میں لگاتار 3 نو بولز بھی کرائیں جو کہ کسی بھی بھارتی بولر نے پہلی مرتبہ کیا ہے۔
ارشدیپ سنگھ کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔
Comments are closed.