پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے چک 706 گ ب کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے پھاٹک نہ ہونے اور دھند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ جا رہی تھی۔
Comments are closed.