جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

چین میں کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلنے کی حقیقی حد کو کم رپورٹ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب یونان، جرمنی اور سوئیڈن نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.