جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ امن کی جگہ نہیں لے سکے گا۔

کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت دیتا ہوں کہ 6 جنوری سے 7 جنوری تک سیزفائر رکھا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی آرتھوڈوکس کرسمس کےموقع پر کی گئی ہے۔

کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست پر روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.