جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 28 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 دسمبر 2022 تک 11 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.