جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

ٹائم نہ بتانے والی یہ ’گھڑی‘ آخر کس لیے ہے؟

مہنگے موبائل فونز، اسمارٹ واچز یا دیگر گیجیٹس خریدنے کی صلاحیت نہ رکھنے والوں کے لیے ان کی نقل بھی مارکیٹ میں آسانی سے آجاتی ہیں جسے خرید کر صارف مہنگے گیجیٹس جیسی نظر آنے والی ان چیزوں سے اپنا شوق پورا کر لیتے ہیں۔

لیکن اب جاپانی کمپنی نے ان گیجیٹس کی نقل کی بھی ایسی نقل تیار کرلی جو قابل استعمال تو نہیں لیکن دکھنے میں اصلی گیجیٹ کی طرح ہے۔ 

یہاں بات ہورہی ہے ایک کھلونا گھڑی کی جسے ایک جاپانی کھلونا ساز کمپنی تاما کیو نے تیار کیا ہے۔ 

اس اسمارٹ واچ میں دل کی دھڑکن بتانے والا سینسر، اسمارٹ فون کنیکٹیوٹی اور حتیٰ کہ کال یا کیلکولیٹر جیسا آپشن بھی موجود نہیں ہے۔ 

جی ہاں آپ بالکل یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ’تو پھر اس میں ایسا کیا ہے؟‘ تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس گھڑی کے ڈائل کا حصہ پھتر کا بنا ہوا ہے، جسے تراش کر گھڑی جیسی صورت دی گئی ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بالکل حقیقی گھڑی جیسی دکھائی دینے والی اس کھلونا اسمارٹ واچ کی قیمت 400 جاپانی ین یعنی تقریباً 682 پاکستانی روپے ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.