جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

قابض اسرائیلی حکومت نے سب سے پرانا فلسطینی قیدی رہا کردیا

قابض اسرائیلی حکومت نے سب سے پرانے فلسطینی قیدی کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 66 سالہ فلسطینی کریم یونس نے 40 سال اسرائیلی جیل میں قید کی سزا کاٹی۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ کریم یونس کو 6 جنوری 1983ء میں غیرقانونی ہتھیار کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران کریم یونس پر فلسطینی تنظیم پی ایل او کو ہتھیار اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی عدالت نے کریم یونس کو 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کریم یونس کے والدین دورانِ قید انتقال کرگئے تھے اور انہیں اپنے والدین کا آخری دیدار نہیں کرنے دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.