جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

یہاں فیس زیادہ ہونے کے باعث افغانستان گئیں مگر وہاں پابندی لگ گئی: پاکستانی طالبات

افغانستان میں زیرِ تعلیم میڈیکل کی پاکستانی طالبات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس زیادہ ہونے کے باعث افغانستان گئی تھیں، مگر اب وہاں تعلیم پر پابندی لگا دی گئی۔

خواتین کی تعلیم پر پابندی کے معاملے پر افغانستان میں زیرِ تعلیم میڈیکل کی پاکستانی طالبات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا مگر اب وہاں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستانی طالبات کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے طلباء بھی اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان حکومت سے حکومتِ پاکستان کو مذاکرات کر کےہمارے مسائل کو حل کرانا ہو گا۔

پاکستانی طالبات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ طالبان اگر نہیں مانتے تو ہمیں پاکستانی میڈیکل کالجز میں داخلہ دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.