تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں ’تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی‘ کے روٹ کے قریب نایاب ہرن کا شکار کیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علاقہ مکینوں نے شکاریوں کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع دی۔
ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز علی تالپور نے بتایا کہ جائے وقوع کا معائنہ کرنے پر ہرن کی باقیات پائی گئیں۔
شواہد سے لگتا ہے کہ چنکارا ہرن کو فائرنگ کرکے شکار کیا گیا ہے۔ جائے وقوع سے ہرن کا مردہ بچہ بھی ملا ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ مادہ ہرن کو شکار کیا گیا اور اس کا مردہ بچہ پھینک دیا گیا۔
Comments are closed.