
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے۔
پاکستان ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 5 رنز پر ہی دوسرے اوور میں میر حمزہ نے ڈیون کونوے کو صفر پر بولڈ کردیا۔
آج سعود شکیل اور ابرار احمد نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 9 وکٹ 407 رنز سے کیا جس کے بعد صرف ٹیم کے اسکور میں 1 رن کا ہی اضافہ ہوا۔
کھیل کے پہلے ہی اوور میں ابرار احمد کو اش سودھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا جبکہ سعود شکیل 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
امام الحق 83، سرفراز احمد 78، آغا سلمان 41 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.