جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور کمنٹیٹر کو پیٹ کی تکلیف ہوگئی

کراچی میں موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اور کمنٹیٹر کرس ہیرس پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونے کے باعث آج اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ بھی کمنٹری کرنے نیشنل اسٹیڈیم نہیں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.