جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

پرویز الہٰی کا اعتماد کا ووٹ، عمران خان نے سینئر لیڈر شپ کی فالو اپ میٹنگ آج بلا لی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کی فالو اپ میٹنگ بلا لی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا فالو اپ اجلاس آج زمان پارک میں ہو گا۔

پنجاب کی سینئر لیڈر شپ عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی تیاریوں کے بارے میں اعتماد میں لے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کی جانب سے 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی لیڈر سردار عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور سید عباس علم دار بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس منگل کے روز بھی ہوا تھا۔

عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کا ٹاسک دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.