جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت آج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے الیکشن ٹریبونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔

الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت 11 جنوری کو کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.