وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کرے گا۔
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.