نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر ٹام بلینڈل نے کہا ہے کہ سرفرازحمد کو جب اسٹمپ کیا تو پہلے یہی لگا کہ وہ آؤٹ نہیں ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ٹام بلنڈل نے سرفراز احمد کے اسٹمپ آؤٹ پر گفتگو کی اور اسے مشکل اسٹمپنگ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد کو جب اسٹمپ کیا تو پہلے یہی لگا کہ وہ آؤٹ نہیں ہے لیکن جب بڑی اسکرین پر دیکھا تو لگا کہ اُن کا پیر ہوا میں ہے۔
کیوی وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ سعود شکیل نے بیٹنگ کے دوران زبردست ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا، انہیں آؤٹ کرنا کافی مشکل کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے تیسرے دن آخری سیشن میں وکٹیں ملنے سے ہماری پوزیشن بہتر ہوگئی ہے، کل کوشش کریں گے کہ پہلے آخری وکٹ لیں پھر زیادہ رنز بنائیں۔
ٹام بلینڈل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اچھی بیٹنگ لائن ہے، کم از کم 300 کا ہدف دینا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان ہے، کچھ جگہ پر باؤنس ہے مگر مجموعی بیٹنگ آسان ہے۔
Comments are closed.