خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ طالبان خیبرپختونخوا میں حملے اور کارروائیاں کر رہے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ سیز فائر سے واپسی کے اعلان کے بعد ان کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل اگست کے بعد تعطل کا شکار ہوگیا تھا فی الحال مذاکرات بھی معطل ہیں سیز فائر بھی نہیں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.