سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ممبر نیشنل کونسل محفوظ یار خان ایڈوکیٹ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے انٹر نیشنل کمشنر منتخب ہوگئے۔
اس سلسلے میں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ان کا انتخاب پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ممبران نیشنل کونسل نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔
ان کے انتخاب پر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف اسکاؤٹ کمشنر سرفراز قمر ڈاھا، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر و سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن، پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز ، صوبائی خازن محمد حسین مرزا، صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر، صوبائی کمشنر و صوبائی سیکریٹریز آزاد کشمیر، اسلام آباد، پی آئی اے، فرقان احمد یوسفی اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
ان افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ محفوظ یار خان ایڈوکیٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اسکاؤٹنگ کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.