پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں ہے، 2019 میں سابقہ اسٹیبلشمنٹ ان سے کہتی رہی کہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجاؤ، پی ٹی آئی کے رہنما بھی کہتے رہے کہ ہمیں جوائن کرلیں، گاڑی میں مٹھائی کا ڈبّہ تیار ہے، لیکن ہم نے اُس وقت اسٹیبلشمنٹ کی بات نہیں مانی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھیں، مجھے یا انیس بھائی کو عہدوں کی ضرورت نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی مخالفت کی اب مفاہمت چاہتا ہوں۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا۔
Comments are closed.