بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں مزید تاخیر ہو گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم مشاورت طویل ہو گئی ہے۔

ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی عبوری سلیکشن کمیٹی پہلے ہی ون ڈے سیریز کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی حارث سہیل کی شمولیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فٹںس پر مزید مشاورت کرنا چاہتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان ورلڈ کپ سپرلیگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 11 اور تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.