ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس جنرل (ر) باجوہ نےعمران کواقتدارتک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، عمران خان اپنےمحسن کے ساتھ وہی کچھ کررہا ہے جو جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےجہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران جیسےلوگ آئین کش،محسن کش،سیاسی خودکش قوم کی قیادت کےقابل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینےوالا عمران بےحیائی کی تصویربن چکا ہے، عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاؤس کے آگے سے بھی گزرنے کےاہل نہیں رہے۔
Comments are closed.