امریکی ریس ڈرائیور اور یوٹیوب اسٹار کین بلاک اِسنو موبائل (برف میں چلنے والی موٹربائیک) حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست یوٹاہ میں یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔
55 سالہ بلاک پیر کی دوپہر اسنو موبائل چلا رہے تھے کہ ڈھلوان پر وہ الٹ کر ان کے اوپر آ گری۔
مقامی پولیس کے مطابق انہیں جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت بلاک اکیلے تھے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دن قبل ہی تصاویر شیئر کی تھیں۔
بلاک ایکشن اسپورٹس اسٹار تھے جنہیں 10 حصوں پر مشتمل ورزش کی ویڈیو سیریز سے پذیرائی ملی۔
ای ایس پی این کے مطابق بلاک کی ویڈیوز کو ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور ان کا یوٹیوب چینل موٹر اسپورٹس کی تاریخ کا سب سے مقبول چینل تھا۔
Comments are closed.