حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کی 2 میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد یہ تقرریاں کی گئی ہیں۔
محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتیاں آئندہ 4 سال کے لیے کی گئی ہیں۔
Comments are closed.