منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نےعمران خان کےدعوؤں کی قلعی کھول دی، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے ان کو جھوٹا قرار دے دیا، فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ ان کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن معظم کنٹینر سے آنے والی گولی سے جاں بحق ہوا۔

لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ…

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے پر 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے، اس سے ان کی بہادری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ ڈرپوک شخص کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ سیکیورٹی کے لیے کھول دیے، پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان حواریوں پر کٹنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.