منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری کی لاش برآمد

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹے بحری جہاز سے لاش برآمد کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیاکوف سرگئی بحری جہاز ’ایم وی الداناح‘ کا چیف انجینئر تھا، یہ جہاز چٹاگانگ سے ممبئی کی طرف سفر کر رہا تھا۔

آج صبح اڑیسہ کے پردیپ پورٹ پر کشتی لنگرانداز ہوئی جس سے لاش برآمد کی گئی۔

پولیس افسر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کشتی میں 21 مسافر سوار تھے۔

پاویل روس کے امیر ترین رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یوکرین پر روسی جارحیت کے مخالف تھے، چند روز قبل ان کا ساتھی بھی وفات پاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شپنگ کمپنی یا جہاز کے مسافروں یا روس کے سفارتخانے سے شکایت موصول ہوگی تب تفتیش شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت غیر طبعی موت کا کیس رجسٹر کیا جا رہا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد اصل بات معلوم ہوگی۔

بحری جہاز کو بھارتی اسٹیل مینوفیکچرر کی طرف سے کرائے پر لیا گیا تھا اور اسے پردیپ پورٹ سے لوہا لوڈ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے دو روسی سیاح بھی اڑیسہ میں اپنے ہوٹل میں مردہ پائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.