بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے کار حادثے سے متعلق متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے اسپتال میں زیرِ علاج رشبھ پنت سے ملاقات کے بعد کہا کہ کرکٹر نے مجھے بتایا کہ وہ ہائی وے پر گاڑی کو گڑھے سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
دوسری جانب بھارت کی ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رشبھ پنت کی گاڑی کو جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سڑک پر کوئی گڑھا نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رشبھ پنت نے ملاقات میں کہا کہ حادثہ گڑھے سے بچنے کی کوشش کے دوران ہوا۔
رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کو اسپتال کے پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں صحتیاب ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو رشبھ پنت کی گاڑی کو ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
Comments are closed.