
وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ایک تہائی ملک ڈوب گیا، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں۔
دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تک سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، یہ سیلاب بہت تاریخی تھا۔
انہوں نےکہا کہ دنیا نے ابھی تک ایسا سیلاب نہیں دیکھا، اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں پر تباہی ہی تباہی ہے۔
Comments are closed.