منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان

بجلی کی بچت کے لئے وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شادی ہال رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج علامتی طور پر کابینہ کی میٹنگ میں کوئی لائٹ آن نہیں تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے ، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔ ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں، پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے یہاں مارکیٹیں ، ریسٹورنٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے توانائی کے موثر آلات خریدیں گے۔ اس سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر صاحب کو بھی بریفنگ دی ہے اور انہوں نے بھی سپورٹ کیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.