جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت اجلاس، راولپنڈی جلسے کی تیاریوں پر غور

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی جلسے کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اس جلسے کی تیاریوں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں جلسے کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فریال تالپور، سعید غنی، اویس شاہ، جام خان شورو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.