جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

مسلم لیگ ق اور PTI کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی خواہشمند ہیں اور آئندہ ساتھ چلنے کا لائحہ عمل بنانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ملاقات میں مونس الہٰی نے عمران خان کو پرویز الہٰی کا پیغام دیا ہے کہ یہ وقت اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے مناسب نہیں، مونس الہٰی نے  عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مونس الہٰی اور عمران خان کی حالیہ دو ملاقاتیں بھی اسی سلسلے میں ہوئیں تھی، مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھتے ہوئے انتخابی سیاست میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتی ہے،  ارکان کی اکثریت بھی یہ ہی چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا ہے کہ حلقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اختیار آپ کو سونپ دیا ہے، حتمی فیصلہ آپ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑنے سے پی ڈی ایم کی جانب سے انتقامی کارروائیاں ہوسکتی ہیں، مسلم لیگ ق انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.