جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

عالمی برادری افغانستان کی حکومت سے بات کرے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی طالبان حکومت سے بات چیت کرے ساتھ ہی بلاول بھٹو نے طالبان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کی بحالی کے اقدامات کریں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی برادری کو بھی افغانستان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ افغانستان میں پرائمری تعلیم کی اجازت ہے ساتھ ہی ہم اس دن کے بھی منتظر ہیں جب افغانستان میں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم کی اجازت بھی دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.