پشاور کے علاقے سربند میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق سربند کے علاقے میں ریاض شہید پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.