پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میں نے مخالف ووٹ نہیں دیا، ہمارے کسی رکن نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا، میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمین کم ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بی آر ٹی کیس زبردستی بند کر دیا گیا تھا، سابق چیئرمین نے ویڈیو کی وجہ سے بی آر ٹی اور مالم جبہ کیس بند کیا تھا، میں نے میری ٹائم میں 104 ارب روپے کرپشن کا کیس نیب کو دیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت میں وزارت حج میں کرپشن کے بھی ثبوت آگئے ہیں، نیب کو جتنے بھی کیس دیے ہیں، ان پر کارروائی بہت سست ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کپڑے بدل جاتے ہیں، گھر بدل جاتے ہیں، پیٹرول پمپ لے لیتے ہیں، پاکستان میں چوری چھپانا مشکل نہیں، نیب کو پتا ہے کہ بوریوں میں رقم تقسیم کی گئی، بلین ٹری سونامی کا کیس ثبوت کے ساتھ چیئرمین نیب کو دیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے 10 سال کا ریکارڈ منگوالیا ہے، توشہ خانہ سے 2022 اور 2021 کا ریکارڈ بھی منگوالیا ہے، عمران خان 2022 تک توشہ خانہ سے گفٹ لیتے رہے ہیں، ہار، گھڑی، رِنگ، کانوں کی بالیاں عمران خان لے گئے، عمران خان ایک ہزار میں قالین لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو حلف کے تیسرے دن کہا تھا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں کی تو آواز اٹھائیں گے۔
نور عالم خان نے کہا کہ پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ کو نظر انداز کرکے سوات میں نوکریاں دی گئیں، جو بھی کرپشن کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔
Comments are closed.