آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے تعاون کا اعتراف کیا۔ جبکہ پاک، امریکا مسلح افواج کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔
جی ایچ کیو آمد پر امریکی کمانڈر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد آج طورخم کا دورہ کرے گا۔ وفد کو انسداد دہشتگردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.