بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں اضافہ کر دیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 0.5 فیصد اضافے کے بعد شرح سود 3.5 فیصد ہوگئی۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ 3.5 فیصد شرح سود 14 برس کی بلند ترین شرح ہے۔
بینک آف انگلینڈ پہلے ہی کساد بازاری کے سبب آئندہ دو برس کو چیلنجنگ قرار دے چکا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ دسمبر سے شرح سود میں مسلسل 9 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.