کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
مقتول بلال کے بھائی ارسلان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو ایک موبائل کیلئے مار دیا گیا۔
ارسلان کا کہنا ہے کہ ہم چار بھائی ہیں بلال سب سے چھوٹا تھا، بلال این ای ڈی سے انجینئرنگ کر رہا تھا۔
Comments are closed.