جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں، فاروق عبداللّٰہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔ 

نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں خوشحالی کےلیے پاکستان سے تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.