پی پی ایل کی گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کو گیس سپلائی میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی آ گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ انہیں گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ذرائع پی پی ایل کے مطابق گیس پلانٹ کے چلر اور بز بار میں خرابی آئی ہے، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم پیداوار مکمل بحال ہونے میں 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں پہلے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی گیس کی قلت برقرار ہے۔
Comments are closed.