بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم بھی کورونا کا شکار ہوگئے

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وزیراعظم نے دو دن قبل ہی ویکسینیشن کرائی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف ملا کنڈ اور سوات موٹروے کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی تھی جہاں انہیں بغیر ماسک دیکھا گیا تھا۔ وزیراعظم کے اردگرد کافی لوگ بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں۔ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہو چکا تھا۔ وزیراعظم سے رابطے  میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس  کے باعث ہے۔ برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت دے۔

You might also like

Comments are closed.