جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب

پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب ہو گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ’اینافلیس پلچیری مس‘ نامی مچھر ملیریا پھیلا رہا ہے جو پہلے یہ کام نہیں کرتا تھا۔

ڈائریکٹر آف ملیریا کنٹرول ڈاکٹر محمد مختار نے انکشاف کیا ہے کہ نئے مچھر کے نمونے ڈی این اے اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا بھیجے ہیں۔

ڈاکٹر محمد مختار کا کہنا ہے کہ نیا مچھر سامنے آنے کے باعث ملیریا کنٹرول کی نئی حکمت عملی بنانی ہو گی۔

ملیریا ایک مہلک بیماری ہے جو انسانوں میں مادہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ مون سون کی بارشوں کے بعد مچھروں کی افزائش کے باعث ملیریا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ اس سال شدید گرمی اور سیلاب کے باعث ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر ختم ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا 5 سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد مختار کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ملیریا کے 50 لاکھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.