جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے پہلے میچ میں سنچری داغ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کیریئر کے پہلے میچ میں ہی سنچری اسکور کر دی۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی ہے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن ٹنڈولکر نے گوا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 177 گیندوں پر اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں 120 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی فرسٹ کلاس کے پہلے میچ میں سنچری داغی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.