جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

مجھے ’انگلش لینگویج‘ کے لفظ سے ہی نفرت ہے، سعید اجمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی، جب میں ورلڈ نمبر ون بنا تو مجھے بڑے لوگوں نے کہا کہ انگریزی میں بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو جواب دیا کہ میری مرضی میں جو کروں، میں انگریزی میں بات نہیں کروں گا، اگر آپ نے میری قومی زبان میں مجھ سے انٹرویو کرنا ہے تو کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سعید اجمل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے یہ عام بندہ نہیں کر رہا، دنیا میں ورلڈ نمبر ون کا مطلب ورلڈ نمبر ون ہے، تو دنیا کو آپ کے پاس آنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ’انگلش لینگویج ‘ لفظ سے ہی مجھے نفرت ہے، اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں اور اگر آپ کو آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے انسان ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ کے کیریئر کو انگلش سے کیوں جوڑ اجاتا ہے؟ آپ کا جو کیریئر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی جو زبان ہے آپ اس سے برا بھی اور اچھا بھی کام کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.