جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

پاکستان اور انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کراچی ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا، نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ بھی لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑی کافی دیر تک پچ کا جائزہ لیتے رہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ، کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی پچ کا بغور جائزہ لیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم پریکٹس کے لیے گراونڈ پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس کے لیے گراونڈ کا رخ کیا ہے۔

اسٹیڈیم پہنچتے ہی دونوں ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ لیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.