بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

بی این پی مینگل حکومت میں رہے گی یا نہیں؟ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب

بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی-مینگل) حکومت میں رہے گی یا نہیں؟ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔

ادھر سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اجلاس میں حکومت چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، حکومت نے ہماری شکایات دور نہ کیں تو شہباز شریف حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سے متعلق سنجیدہ نہیں۔

خیال رہے کہ ریکوڈک اور بلوچستان کے وسائل مرکزی حکومت کو تفویض کرنے پر بی این پی کا اعتراض سامنے آیا تھا۔

بی این پی مینگل کے مطابق ریکوڈک اور وسائل مرکزی حکومت کو دینے پر بلوچستان اور قومی اسمبلیوں میں بل عجلت میں پاس ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.