بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پر خچے اڑا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مسلم لیگ نے نائب صد ر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے سلیمان شہباز کو کک بیک اسپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ عمران خان سے مخاطب ہوں۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اپنے مقدمات ختم کرانے پر ہے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بھگوڑوں کو واپس لا رہے ہیں، پہلے ایک کو لائے اور اب سلیمان شہباز بھی آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.